Fatawa

Tuesday, 13 March 2018

مہر کے بارے میں؟

Pakistanسوال # 22462
مفتی صاحب مجھے شرعی حق مہر کے بارے میں معلومات دیں کہ کتنا ہے اوراحادیث کی کتاب کا حوالہ بھی دیں؟
Published on: Oct 27, 2013 جواب # 22462
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):835=835-6/1431

شریعت میں اقل مہر متعین ہے، حدیث میں ہے: لا مہرَ دون عشرة دراہمَ (ابوداوٴد شریف) یعنی دس درہم سے کم مہر جائز نہیں اور دس درہم کا وزن موجودہ گرام کے حساب سے ۳۰ گرام ۶۱۸ ملی گرام (30.618gm) ہوتا ہے۔ اور مہر فاطمی کی مقدار پانچ سو درہم ہے، مشکاة وغیرہ کتب حدیث میں روایت موجود ہے اور پانچ سو درہم کا وزن موجودہ گرام کے اعتبار سے ڈیڑھ کلو ۳۰ گرام ۹۰۰ ملی گرام (1.531kg)چاندی ہے۔ خلاصہ یہ کہ مہر کی اقل مقدار شریعت میں متعین ہے، اکثر کی مقدار متعین نہیں۔ بہت سے حضرات اتباع سنت کی نیت سے مہرفاطمی طے کرتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ شوہر، بیوی دونوں کی حیثیت کا خیال کرکے مہر مقرر کیا جائے۔


واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment