Fatawa

Friday, 5 May 2023

قسطوں میں فیس زیادہ لینا

السلام علیکم مفتی صاحب  ایک صاحب ٹیوشن کلاس لیتے ہیں فیس کا نظام سالانہ 50000 روپے ہیں نادار طلباء کے لیے قسطوں کی شکل میں بھی لیتے ہیں مگر اکثرطلباء قسطوں کی رقم ادا نہیـــــں  کرتے اور فیس وصول نہیں ہوتی اب ان صاحب نے یہ سوچا ہے کہ جو طالب علم   قسط میں فیس دے گا اس 60000 اور ایک مشت والے کو 50000 تو صحیح ھوگا
جواب
اگر پہلے ہی سے عقد کے وقت نقد یاادھار کی بات طے ہوجائے اور بعد میں کمی بیشی نہ ہوتو یہ معاملہ درست ہوگا
جواب از حضرت اقدس مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم العالیہ

Thursday, 4 May 2023

کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عید گاہ نہیں ہوا کرتی تھیں؟

سوال: زمانہئے نبوت میں عید گاہ نہیں تھے 
اگر نہیں تھے تو پہلا عیدگاہ کب اور کس نے اور کس لئے تعمیر کیا گیا 
معذرت کہ سوال صحیح کیا گیا ہے یا کہ نہیں 
معلومات چاہتے ہیں
جواب :
عید گاہ کا ذکر احادیث کی کتابوں میں بکثرت آیا ہے 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ ہی میں عید کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے 
علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز عید گاہ میں ادا فرماتے تھے، یہ عیدگاہ مدینہ کے مشرقی دراوزہ پر تھی، یہ وہی عید گاہ ہے جہاں حاجیوں کے کجاوے رکھے جاتے ہیں،
آپ نے عید کی نماز مسجد میں صرف ایک مرتبہ ادا کی ہے اس وقت جب بارش ہوگئی تھی
دیکھیں زاد المعاد ج 1 ص 425
عیسیٰ زاہد قاسمی