Fatawa

Friday, 30 March 2018

شادی کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت

شادی کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت کرنا نہ مسنون ہے اور نہ مستحب ؛ لیکن حرا م اور ناجائز بھی نہیں ہے ؛ ہاں ایک مباح اور جائز درجہ کی چیز ہے ،لہذا حسب موقع لڑکے والوں کے ساتھ اپنے کچھ خاص متعلقین کو مدعو کر نے کی گنجائش ہے بشرطیکہ اس کو لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے اور اس کو مستقل دعوت مسنونہ کا درجہ نہ دیا جائے ، یہ تو مسئلہ کا اصل شرعی حکم ہے اور حضرت مفتی صاحب کے فتاوی میں لڑکی والوں کی طرف سے دعوت سے متعلق ہم کو یہ عبارت ملی ہے : لڑکی والوں کی طرف سے شادی کی دعوت سنت سے ثابت نہیں، اگر جمع ہونے والے مہمانوں کے لیے کھانا تیار کر لیا جاتا ہے ، تو اس کا کھانا جائز ہے اھ( آپ کے مسائل اور اُن کا حل : ۳۱۴/۶،بعنوان : نکاح کے وقت لڑکی والوں کا دعوت کرنا، ط: مکتبہ لدھیانوی )

No comments:

Post a Comment