Fatawa

Saturday, 17 March 2018

Investment in govt scheme like (Sukanya Samruddhi scheme)!!

وعلیکم السلام ورحمت اللہ
Sukanya samridhi yojna consist on interest.
You will get interest after investing in it.
It is not permissible to invest in this scheme.
واللہ اعلم بالصواب
👇🏻

آج کل مرکزی حکومت نے عورت /لڑکی کی خوشحالی کے مقصد سے سکانیہ سمریدہی اکاؤنٹ (SUKANYA SAMRIDDHI ACCOUNT)شروع کیا ہے، اس اکاؤنٹ میں ہمیں بچی کے نام اٹھارہ سال تک پیسے جمع کرنے ہیں، پھر اس کے بعد پیسے جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اٹھارہ سال کے بعدبچی کی صرف شادی /پڑھائی کے لیے پیسے نکالے جاسکتے ہیں ، پیسے نکالنے کے وقت حکومت سود کے نام پر کچھ اضافی پیسے دیتی ہے تو کیا شریعت کی روشنی میں یہ بھی سود ہے؟کیا مسلمان اس اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟
براہ کرم، اس اکاؤنٹ کے تفصیلات کا مطالعہ کریں جو انٹرنیٹ میں موجود ہے۔ جزاک اللہ 
Published on: Mar 8, 2016 جواب # 63681
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 453-429/Sn=5/1437

یہ اکاوٴنٹ سود پر مبنی ہے؛ اس لیے کہ جو اضافہ مل رہا ہے وہ بچی یا اس کے ولی کی طرف سے جمع کردہ رقم پر مل رہا ہے اور یہ اضافہ ایک مدت تک رقم جمع رکھنے کی وجہ سے حکومت دے رہی ہے، اور اسی کا نام سود ہے؛ لہٰذا کسی مسلمان کے لیے اس اکاوٴنٹ سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے۔ وہو فی الشرع عبارة عن فضل مال لا یقابلہ عوض في معاوضة مال بمال (ہندیة: ۳/ ۱۱۷، الفصل السادی في تفسیر الربا وأحکامہ، ط: زکریا)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment