Fatawa

Wednesday, 28 February 2018

خوشبو لگانے کا سنت طریقہ کیاہے؟


سوال # 3999

خوشبو لگانے کا سنت طریقہ کیاہے؟ شام یا رات کو خوشبو لگانا کیسا ہے؟


Published on: May 26, 2008

جواب # 3999

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 137/ م= 137/ م




خوشبو لگانے کا کوئی خاص طریقہ قرآن و حدیث میں منصوص نہیں، البتہ داہنی طرف سے ابتداء کرنا مسنون ہے، اس لیے کہ طہارت و نظافت اور تزئین کی چیزوں میں دائیں طرف سے شروع کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسند فرماتے تھے، بخاری شریف میں ہے: کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یُعجبہ التیمن في تنعلہ وترجلہ وطھورہں في شأنہ کلہ․ (إعلاء السنن: 65/1) شامی یا رات کو بھی خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment