Fatawa

Monday, 26 March 2018

کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟

India
Question: 29702
کسی سے بغیر کسی نقصان کی شرکت کے صرف منافع کی شرکت کرنا جاجائزہے؟مثلا زید اگر یہ کہے کہ آپ اگر دوسال بعد عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ 25000/ روپئے جمع کردیں اور اگر ایک سال بعد عمرہ کرنا چاہیں تو 35000/ روپئے جمع کردیں اور اگر اسی سال عمرہ کرنا چاہیں تو 55000/ روپئے دیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟ 
Feb 26,2011
Answer: 29702
فتوی(ل):378=278-3/1432

اگر کمپنی والا کم پیسے لے کر ایک یا دوسال بعد عمرہ کرادیتی ہے تو کمپنی کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔ بشرطیکہ ابتداء میں معاملہ صاف اور مکمل طور پر طے کرلیا جائے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment