Fatawa

Monday, 26 March 2018

سونا رہن رکھ کر قرض حسنہ دینا؟

سونا رہن رکھ کر قرض حسنہ دینا؟
سوال(۱):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا سونا رہن میں رکھ کر کسی کو قرض حسنہ دے سکتے ہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:سونا رہن میں رکھ کر قرضِ حسنہ دینے کی شرعاً اجازت ہے۔
ویجوز رہن الدراہم والدنانیر والمکیل والموزون۔ (الفتاویٰ الہندیۃ / الباب العاشر في رہن الفضۃ بالفضۃ والذہب بالذہب ۵؍۴۷۳ زکریا، وکذا في الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۱۸؍۵۸۳ زکریا، مختصر اختلاف العلماء للإمام أبي بکر الجصاص ۴؍۲۹۲ رقم: ۲۰۰۸ دار البشائر الإسلامیۃ)
وما یجوز بیعہ یجوز رہنہ، ومالا یجوز بیعہ لا یجوز رہنہ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، الباب الأول / الفصل الرابع فیما یجوز رہنہ وما لا یجوز ۵؍۴۳۵ زکریا) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۵؍۱۱؍۱۴۳۰ھ 
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہ

No comments:

Post a Comment