Pakistan
سوال # 5468
میرا سوال ہے کہ اکثر لوگ نماز کے بعد سجدہ میں جاکر دعا کرتے ہیں۔ اس کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
Published on: Jun 3, 2008
جواب # 5468
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 200=200/ م
جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کا عمل کراہت سے خالی نہیں، اگر سجدہ نماز کے علاوہ ہو تو لوگوں کے سامنے اور فرض نمازوں کے بعد سجدہ میں دعا نہ کرنی چاہیے، ہاں نوافل کے سجدے میں دعا کرسکتا ہے بشرطیکہ دعا عربی میں ہو اور ماثورہ دعائیں ہوں، اسی طرح تنہائی میں سجدہ میں گر کر دعا کرنے میں مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
No comments:
Post a Comment