Fatawa

Monday, 16 April 2018

کیا ضروری چیزوں کی فوٹو کاپی کرکے معاوضہ لینا جائز ہے۔

India

سوال # 65638

(۱) میری دکان میں فوٹو کاپی ہوتی ہے اس میں وٹر آئی ڈی کارڈ، پین کارڈ، آدھارکارڈ، (ان میں فوٹو ہوتے ہیں) اور بھی بہت چیزوں کی فوٹو کاپی ہوتی ہے ، کیا اس کی کمائی جائزہے یا نہیں؟
(۲) پرنٹ آؤٹ میں تصویر کو پرنٹ کرنا پڑتاہے ، کیوں کہ اسکول کے بچے آتے ہیں تو کیا وہ پرنٹ کرنا جائز ہے یا نہیں؟انٹرنیٹ سے پرنٹ اؤٹ کرتاہوں یا پین ڈرائیو سے کرتاہوں۔
(۳) اسکین کرکے فوٹو کو فارم میں اپلوڈ کرنا پڑتاہے ، کیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور میں فوٹو بناتا نہیں ہوں اور نہ ہی فوٹو کھنچتا (کلک) کرتاہوں۔

Published on: Jun 20, 2016

جواب # 65638

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 870-853/SN=9/1437

(۱) ضروری چیزوں کی فوٹو کاپی کرکے معاوضہ لینا جائز ہے۔ 
(۲) اسکول کے بچے جو مختلف شخصیات یا دیگر جانداروں کی تصویروں کی پرنٹ نکلواتے ہیں شرعاً اس طرح کی تصویروں کی پرنٹ نکالنا جائز نہیں ہے۔ 
(۳) چوں کہ یہ بالعموم ضرورت کے تحت کیا جاتا ہے؛ اس لئے اس کی گنجائش ہے۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment